آلودگی پھیلانے والی مزید 13 فرنسز، بھٹے اور بھٹیاں سیل
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور۔۔۔
محکمہ تحفظ ماحولیات نے کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے متعدد فیکٹریاں ، بھٹے اور فرنسز سیل کردیں ، شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارورائیوں کے دوران مزید 13 فرنسز، بھٹوں اور بھٹیوں کو سیل کرتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی 07 گاڑیوں کا چالان کرتے ہوئے 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ آلودگی کی روک تھام کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ ماحولیات، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے مل کر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائیوں کا عمل جاری رکھیں تاکہ شہر وضلع کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھا جائے ۔