حافظ آباد:سموگ کا باعث بننے والے بھٹے کو سیل کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اور ٹیم پر حملہ

حافظ آباد:سموگ  کا  باعث  بننے  والے  بھٹے  کو  سیل  کرنے  پر  اسسٹنٹ ڈائریکٹر  ماحولیات اور ٹیم  پر  حملہ

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )سموگ کا باعث بننے والے بھٹے کو سیل کرنے پر بھٹہ مالکان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اور انکی ٹیم پر حملہ کردیا اورملازمین پر تشدد کر تے ہوئے انہیں زخمی اور سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ د یئے ۔

 بتایاگیاہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نوید احمد نے چند روز قبل زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدر آمد نہ کرنے اور سموگ کا باعث بننے پرموضع بھڑ ی چٹھہ میں بھٹہ (خان برکس کمپنی ) کو سیل کر کے مالکان عیدک خان اورکالو خان کو 1لاکھ روپے جرمانہ کیا لیکن دونوں باپ بیٹوں نے قانون کی خلاف ورزی کر تے ہوئے بھٹے کو خود ہی ڈی سیل کر کے ایس او پیز پرعمل کیے بغیر اینٹیں بنانے کا کام د وبارہ سے کام شروع کر دیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات اپنے ملازمین کے ہمراہ بھٹہ دوبارہ کو سیل کرنے گیاتو مالک عیدک خان اور کالو خان وغیر ہ نے بدتمیزی شروع کر دی اور واپسی پر انکے دیگر ساتھیوں نے انکی گاڑی کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے ،جس پر پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے عیدک خان اور کالو خان سمیت 9افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں