دھان کی کٹائی ، دیہات میں انسداد سموگ مہم بھی شروع
تتلے عالی(نامہ نگار)موسمی تبدیلی اور دھان کی کٹائی دیہاتی علاقوں میں انسداد سموگ مہم شروع کر دی گئی ۔موسمی تبدیلی ،دھان کی کٹائی اور باقیات کو جلانے سے سموگ کے خدشہ کے پیش نظرنگران پنجاب حکومت نے لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے تحفظ ماحولیات قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جس کیلئے ضلعی انتظامیہ،پولیس،این ایچ اے ،لوکل گورنمنٹ، محکمہ ماحولیات،ڈسٹرکٹ سیکرٹری آر ٹی اے ،ٹریفک پولیس ،محکمہ زراعت پر مشتمل یونین کونسل کی سطح پر قائم ٹیموں کواینٹی سموگ مہم کے سلسلہ میں واک،سیمینارز کا انعقاد کے علاوہ دیہاتی علاقہ جات میں فصلوں کی باقیات ،کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے ، نئی ٹیکنالوجی زگ زیگ کے بغیر چلنے والے بھٹہ خشت پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے علاوہ قانون شکنی کے مرتکب افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔