عدالتوں کیلئے خریدے گئے نئے فرنیچر کی ترسیل کا سلسلہ شروع

عدالتوں کیلئے خریدے گئے نئے  فرنیچر کی ترسیل کا سلسلہ شروع

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) عدالتوں کے لئے خریدے گئے نئے فرنیچر کی ترسیل کا سلسلہ شروع ہے ۔

 سینئر سول جج آئشم بنت صادق ترسیل کے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں ۔ سیشن کورٹ ، سول فیملی اور جوڈیشل مجسٹریٹس کی عدالتوں اور جوڈیشل افسران کے چیمبرز میں فربیچر کی شدید کمی اور پرانے فرنیچر کی وجہ سے جوڈیشل افسران وکلاء کلرکس اور سٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری حافظ وزیر علی نے عدالتوں میں رکھنے کے لئے نئے فرنیچر کی خریداری کے عمل کو سراہا اور کہا کہ اس سے وکلاء کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں