کوڑا پھینکنے پر ہمسایوں میں جھگڑا،فائرنگ سے نوجوان زخمی

 کوڑا پھینکنے پر ہمسایوں میں جھگڑا،فائرنگ سے نوجوان زخمی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر ) کوڑا پھینکنے پر ہمسایوں کے درمیان ہونیوالے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ ایمن آباد کے علاقہ مہلو والا میں کوڑا پھینکنے پر ہمسایوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا اس دوران طیش میں آنیوالے مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پائوں پر گولی لگنے سے حسنین نامی نوجوان زخمی ہو گیا ،جسے فوری طور پر طبی امدادکی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں