عوام کو پلاننگ کی سہولیات مفت پہنچائی جا رہیں :ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کا ماہانہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات خان کی زیر صدارت ہوا۔۔
،جس میں ضلعی آفیسر بہبود آبادی عدنان اشرف نے محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ یتے ہوئے کہاکہ عوام الناس تک خاندانی منصوبہ بندی اور خوشحال معاشرے کے قیام کیلئے فلاحی مراکز’ فیملی ہیلتھ مراکز’ یونٹس اور سیٹلائٹ کیمپس کے ذریعے متوازن خاندان کا پیغام اور فیملی پلاننگ کی سہولیات مفت پہنچائی جا رہی ہیں اوراس ضمن میں گزشتہ تین ماہ میں 128 فیملی ہیلتھ موبائل یونٹس146 سیٹلائٹ کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس سے 9 ہزار سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔ لوگوں تک متوازن خاندان کا پیغام پہنچانے کے لئے علما کرام کے ساتھ سیشن’ طلباء و طالبات کیلئے آگہی لیکچرز اور تحصیل لیول پر آگہی سیمینارز کا انعقاد کیاگیا۔