یوسی وحدت کالونی :میٹرک میں نمایاں پوزیشنزلینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم

یوسی وحدت کالونی :میٹرک  میں نمایاں پوزیشنزلینے والے  طلبہ میں انعامات تقسیم

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) سابق چیئرمین وحدت کالونی خواجہ مدثر حسین اور ٹکٹ ہولڈرپی پی 64 خواجہ وقار حسین کی طرف سے۔۔

 میٹرک امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے یوسی وحدت کالونی کے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں شہر کی ممتاز سیاسی، سماجی و کاروبای شخصیات اور یوسی وحدت کالونی سے جماعت دہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں جماعت دہم کے طالبعلم کو موٹر سائیکل، طالبہ کو لیپ ٹاپ اور دیگر طلبا و طالبات کو نقد انعامات، شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس اور عمرے کے ٹکٹ بھی بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں