علی پورچٹھہ پولیس چوروں ڈکیتوں کے آگے بے بس
علی پورچٹھہ(نامہ نگار )علی پورچٹھہ پولیس چوروں ڈکیتوں کے آگے بے بس ہوگئی ،رات کے وقت شہر کے ۔۔
معروف چوکوں میں ہوائی فارنگ بھی معمول بن گئی ۔علی پورچٹھہ کا علاقہ کئی ماہ سے چوروں ڈکیتوں کے نرغے میں ہے ۔عمر قیصر کی فاسٹ فوڈ شاپ کے باہر سے کھڑی موٹرسا ئیکل نامعلوم چور لے گئے ۔گزشتہ رات رسولنگر روڈ کے رہائشی ذکا اللہ چٹھہ کے گھر کے تالے توڑ کر چور الماری سے 15 تولے سونا،چیک بک ، قیمتی کپڑے ، الیکٹرانکس اشیا اور دیگر سامان لے گئے ۔ شہر میں آدھی رات کو مختلف محلوں ، چوکوں میں ہو ائی فارنگ بھی معمول بن چکی ہے ، خصوصاً محلہ اسلام آباد،ریلوے پھاٹک گولیوں کی تھرتھراہٹ سے گونجتا رہتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ناجا ئز اسلحہ کی خریدو فروخت عروج پر ہے ، لااینڈ آرڈر کی مخدوش صورتحال پر مقامی پولیس خاموش تماشا ئی بنی ہو ئی ہے ، حکام نو ٹس لیں ۔