گجرات میں آٹے کی قلت نہیں :فلور ملز ایسوسی ایشن
گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )گجرات فلور ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر نواز بٹ کی صدارت میں ہوا۔۔
جس میں چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن چودھری افتخار احمد مٹو مہمان خصوصی تھے ۔ محکمہ خوراک کی لبرل پالیسی کو بہترین قرار دیتے ہوئے نواز بٹ نے کہا کہ اس سے ملک کے اندر بہترین کوالٹی اور مقابلے کی فضا پیدا ہو گی کیونکہ ضرورت سے زیادہ فلور ملیں لگ رہی ہیں اور سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کے فیصلوں سے ان میں کمی واقع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں آٹے کی کمی نہیں ، فلور ملیں کوالٹی کا آٹا مارکیٹ میں فراہم کر رہی ہیں اور ضلع گجرات کے لوگوں کو سستا آٹا مل رہا ہے ۔ افتخار مٹو نے کہا کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن تمام فلور ملوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ کی پالیسی بہترین ہے جسے ہم ویلکم کرتے ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث فلور ملز مالکان کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور تمام فلور ملز مالکان سولر سسٹم لگائیں تاکہ ان کی بچت ہو۔ اس موقع پر ارسلان پرویز ، اعظم وڑائچ، احمد حسن مٹو، معوذ خان، چودھری محمد اسلم، ڈاکٹر شکیل، چودھری سلیمان، چودھری طارق، فاروق وڑائچ، ابدال رفیق ودیگر بھی موجود تھے ۔