منڈی بہائوالدین:29 ارب کی 129 سکیموں پر کام جا ری

منڈی بہائوالدین:29 ارب کی 129 سکیموں پر کام جا ری

منڈی بہائوالدین(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع بھر کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ غلام مرتضیٰ ، سی ای او ہیلتھ و ایجوکیشن، ایکسین بلڈنگ و ہائی وے سمیت دیگر متعلقہ افسر وں نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع منڈی بہائوالدین میں اس وقت کل 129ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں جن کی کل مالیت 29 ارب 61 کروڑ 54 لاکھ روپے ہے جو ابتک 69فیصد فنانشل اور53فیصد فزیکلی مکمل ہو چکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کومقررہ معیار اور مدت کے اندر مکمل کیا جائے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالق داد نسوانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ اے منڈی بہائوالدین کی کارکردگی ، ورٹیکل پروگرامز ،یو ایچ آئی ، انسداد ڈینگی، ای پی آئی، اے ڈی پی سکیمز ، میڈیسن سٹاک، بائیو میٹرک حاضری اور دیگر مسائل بارے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے ہیلتھ سیکٹر میں پبلک سروس ڈلیوری سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں