سنوکر کلب اونرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے وفد کی صدر چیمبر سے ملاقات

سنوکر کلب اونرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ  کے وفد کی صدر چیمبر سے ملاقات

گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر ) سنوکر کلب اونرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے وفد نے صدر چیمبر سے ملاقات کی ۔۔

، ملکی حالات اور پولیس کی طرف سے کلب بند کروانے کے خلاف تبادلہ خیال ہوا، صدر چیمبر نے وفد کو مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی، سنوکر اینڈ بلیرڈ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر چیمبر آف کامرس شیخ فیصل ایوب سے ملاقات کی ہے ، چیئر مین ملک امتیاز، صدر علی بٹ، سینئر نائب صدر لالہ ارشداور جنرل سیکرٹری شہزاد احمدنے صدر چیمبر کو بتایا کہ دو ہفتوں سے زائد کا وقت ہو گیا ہے پولیس نے سنوکر کلب بند کروا رکھے ہیں جس کی نہ ہی کوئی وجہ سامنے آئی ہے اور نہ ہی کو ئی لیٹر حکومت کی طرف سے ہمیں ملا، کلب بند ہونے سے ورکرز بے روزگار ہوگئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں