جنگلی پر ندے فروخت کرنے پر ہوٹل مالک سمیت 7 افراد پر مقدمہ

ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )جنگلی پر ندے فروخت کرنے پر ہوٹل مالک سمیت 7افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
وائلڈ لائف انسپکٹرنے ٹیم کے ہمراہ نواحی گاؤں میں چھاپہ ماراتو شہباز تکہ ہاؤس پر شہزاد ’اکرم ’شہباز’احمدشہباز اور 3نامعلوم افراد پابندی کے باوجود جنگلی پرندے گاہکوں کو فروخت کررہے تھے جنہیں وائلڈ لائف سٹاف نے حراست میں لیناچاہاتو ملزم مزاحمت کرتے فرارہوگئے ۔