ملکوال:مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری کا خاندان بجلی چور نکلا

ملکوال:مرکزی انجمن تاجران  کے سیکرٹری کا خاندان بجلی چور نکلا

ملکوال(نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری کا خاندان بھی بجلی چوری میں ملوث نکلا ، ایک بھائی کو جرمانہ۔۔

، ایک کیخلاف ایف آئی درج کر لی گئی ۔ مرکزی انجمن تاجران ملکوال کےجنرل سیکرٹری زاہد محمود سنی کے بھائی طاہر محمود اور حاجی مقصود اپنی رہائش گاہوں پر بجلی چوری کررہے تھے ، گیپکو ٹیم نے حاجی مقصود کو 50 ہزار رو پے جرمانہ کر دیا جبکہ طاہر محمود پر جرمانے کے علاوہ تھانہ ملکوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت کا رروا ئی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں