نو عمر ڈرائیوروں کی بھرمار سے خونی حادثات میں اضافہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)محکمہ ٹریفک پولیس کی عدم توجہی ولاپرواہی کے باعث شہر میں نو عمر ڈرائیوروں کی بھرمار سے ۔۔
خونی حادثات میں اضافہ ہونے لگاجس پر متاثرہ شہریوں نے احتجاج کیاہے ،تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکلوں، رکشوں و چاند گاڑیوں پر چھوٹی عمر کے ڈرائیوروں کی وجہ سے بیشتر شہری زخمی ہوچکے ہیں ، گزشتہ روزبھی شیخوپورہ روڈ، جی ٹی روڈ، سیٹلائٹ ٹائون میں کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے حادثات رونما ہوئے جس میں خاتون سمیت نصف درجن شہری لہولہان ہوئے ۔ متاثرین نے جی ٹی روڈ \'سیالکوٹ روڈ \'گوندلانوالہ روڈ \'شیخوپورہ روڈ \'جناح روڈ \'نوشہرہ روڈ \'حافظ آباد روڈ و دیگر چھوٹی بڑی سڑکوں پر بچوں کو موٹر سائیکلوں کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔