بائیکرز سیاحت کے فروغ کیلئے اہم کردار اداکررہے :مکرم ترین
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )بائیکرز کمیونٹی سیاحت کے فروغ کیلئے اہم کردار اداکررہی ہے ،پاکستان پرامن ملک اور سیاحوں کی جنت ہے ،یہاں موجود بلندوبالا پہاڑی سلسلے ،خوبصورت وادیاں،چاروں صوبوں کے مقامی کلچر اندورن اور بیرون ملکوں سے آئے ٹورسٹ کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہارمہمان خصوصی انٹرنیشنل بائیکر مکرم ترین خان،میزبان انٹرنیشنل بائیکرسید عمر فاروق گیلانی، عرفان مغل،صدر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا،فرقان عزیز بٹ،محمد فیصل آغوش سنٹر،خالد احمد شیخ، ایئرکموڈور(ر)پروجیکٹ ڈائریکٹرفضائیہ ہاوسنگ سکیم عارف احسان کاظمی، ایئرکموڈورامجد خان،سکواڈرن لیڈرمحمد مستقیم،کرنل فخرمحمودنے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر ٹورسٹ بائیکرز ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہمیں سیاحت کو فروغ دینا ہوگا،جس میں پاکستان ہر شہری اپنا کردارادا کرے ، سیاحت کے عالمی دن پر گوجرانوالہ میں ٹورسٹ بائیکرز ریلی کا اہتمام احسن اقدام ہے ، دوسرے شہروں سے آئے ٹورسٹ بائیکرز کا گوجرانوالہ پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے والہانہ استقبال کیا گیا،ریلی کی قیادت انٹرنیشنل بائیکر مکرم ترین خان اورانٹرنیشنل بائیکرسید عمر فاروق گیلانی نے کی،ریلی کے شرکا کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا،آخرمیں پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے ٹورسٹ بائیکرز کلب کے عہدیداروں اور ممبران میں اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔