کامونکے :موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،حلوائی قتل

کامونکے :موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،حلوائی قتل

کامونکے (نامہ نگار )موٹر سائیکل سوار نقاب پوش افراد نے فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کردیا۔گزشتہ روز ٹبہ محمد نگر کا 40 سالہ عامر شہزاد گلشن چوک میں واقع اپنی برفی کی دکان پر موجود تھا۔

 کہ اس دوران بغیر نمبر موٹر سائیکل سوار نقاب پو ش2افراد نے فائرنگ کردی۔قریبی دکاندار عامر شہزاد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کررہے تھے لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔صدر پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچادیا۔اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے متعدد لوگوں سے تنازعات چل رہے تھے ،تحقیقات جاری ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں