سمبڑیال :زیر تعمیر روڈ سست روی کا شکار ،گردوغبارسے شہری بیمار

سمبڑیال :زیر تعمیر روڈ سست روی کا شکار ،گردوغبارسے شہری بیمار

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)کنسٹرکشن کمپنی کی طرف سے سمبڑیال موڑ تا ڈرائی پورٹ چوک تک زیر تعمیر مین روڈ سست روی کا شکار ہونے سے گردوغبار نے سمبڑیال شہر کو آلودہ بنادیا ، مقامی شہری آبادی میں سانس ، گلے۔

ناک ،آنکھوں کی الرجی کی بیماریاں پھوٹ پڑیں ،شہری روڈ کنارے قائم ہوٹل ،ریسٹورنٹ اورریڑھیوں پر گردوغبار پڑنے سے جراثیم آلودہ کھانوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء کھانے سے بیمار پڑنے لگے ، کنسٹرکشن کمپنی اورمقامی انتظامیہ کی طرف سے پانی کا چھڑکاؤ بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس سے صورتحال سے پریشان کن ہے ، تفصیلات کے مطابق نجی کنسٹرکشن کمپنی کی طرف سے سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر تعمیر کا کام جوکہ سمبڑیال شہر سے وزیرآباد اورسیالکوٹ کی دونوں اطراف سے تقریبا ً مکمل کیا جاچکا ہے لیکن سمبڑیال موڑ سے لے کر ڈرائی پورٹ چوک تک تعمیراتی کام انتہائی سست روی کا شکا ر ہونے سے اکھاڑ بچھاڑ کیا گیا روڈ انتہائی ناگفتہ بہ حالت ہونے پر گردآلود ہ اورفضائی آلودگی نے پور ے شہر سمبڑیال کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اورشہری شہری آبادی سانس، گلے ، ناک اورآنکھوں کی الرجی سمیت دیگر امراض کا شکار ہو رہے ہیں ، شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں