رقم کا تنازع ،ذہنی معذور پر 4سالہ لڑکی سے زیا دتی کا مقدمہ
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )مدوخلیل میں دیوار کا حصہ مانگنے پر رشتہ دار کے 13سالہ ذہنی معذور بچے پر 4 سالہ بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرا دیا۔۔
،تفتیشی نے بیٹے کو رہا کرنے کیلئے مبینہ طو رپر 13 ہزار روپے رشوت بھی لی ۔تھانہ لدھیوالہ کے علاقے مدوخلیل کے رہائشی لیاقت نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنے ہمسائے رشتہ دار ذیشان سے دیوار کے حصہ کی رقم کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے ہمارے درمیان تلخ کلامی ہو گئی تو اس نے میرے 13 سالہ ذہنی معذور بیٹے زاہد پر اپنی 4 سالہ بیٹی (ن) سے زیادتی کا مقدمہ درج کرا دیا اور اب صلح کیلئے دو لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ مقدمہ کے تفتیشی اے ایس آئی اختر نے میرے بیٹے کی رہائی کے لئے مجھ سے 13 ہزار روپے رشوت بھی لی لیکن میرے بیٹے کو رہا نہ کیا ۔دوسری جانب اے ایس آئی اختر کا کہنا ہے کہ لیاقت سے جو رقم لی گئی وہ میڈیکل کرنے والے ڈاکٹروں کو دی گئی تھی۔ بچے کے والدین نے سی پی او گوجرانوالہ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔