ملکی ترقی کیلئے نواز شریف ہی آخری حل:خرم دستگیر
گکھڑمنڈی (نامہ نگار)مسلم ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ21اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں۔۔
، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر سڑکوں پر لے کر آئیں گے ۔ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شعیب الطاف چیمہ کے ڈیرے کیمپ آفس میں گوجرانوالہ کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز اور عہدے داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے نواز شریف ہی آخری حل ہے ، نواز شریف کے ہر دور میں پاکستان نے ترقی کی اور پاکستان کی معیشت مضبوط ہوئی مگر کچھ لوگوں کی وجہ سے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑا ،نواز شریف کو اقتدارِ سے الگ کرنا عوام کو بہت بھاری پڑا ، ملک میں مہنگائی اور بد امنی بڑھ گئی ،لوگ آج بھی نواز شریف کے دور کو یاد کرتے ہیں ۔