زرعی ادویات کے تجدیدی و فریش لائسنس کیلئے تربیتی کورسزکا شیڈول

زرعی ادویات کے تجدیدی و فریش  لائسنس کیلئے تربیتی کورسزکا شیڈول

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحفظ نباتات پیسٹ وارننگ وکوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کے زیرانتظام زرعی ادویات کے تجدیدی و فریش لائسنس کے حصول کیلئے تربیتی کورسز کا اہتمام کیاگیا ہے۔

تین 

روزہ تجدیدی کورس یکم نومبر تاتین نومبر جبکہ پندرہ روزہ فریش کورس4 نومبر تا18نومبر تک کرائے جائیں گے ۔یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اعظم مغل نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ تربیتی کورسز میں حصہ لینے کے خواہشمند شناختی کارڈ، میٹرک کی سند،قابل تجدید لائسنس،دو تصاویر اور بینک چالان کی کاپیوں کے ساتھ 10 اکتوبر تا 31 اکتوبر درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں