پٹرولنگ پولیس:چوری شدہ گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں برآمد

پٹرولنگ پولیس:چوری شدہ  گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں برآمد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) پٹرولنگ پولیس پوسٹ ،ارتالی ورکاں کی ٹیم نے رمضان نامی شخص سے چوری شدہ ٹیوٹا جیپ برآمد کی، جبکہ پٹرولنگ پولیس احمد پور ورکاں کی ٹیم نے غلام مصطفیٰ سے چوری شدہ کار سوزوکی آلٹو برآمد کی۔۔۔

پٹرولنگ پولیس کوٹلہ کی ٹیم نے اقبال سے چوری شدہ کار برآمد کی ،پٹرولنگ پولیس پوسٹ ساروکی کی ٹیم نے دوران ناکہ بندی چوری شدہ کار برآمد کی جبکہ ریجن بھر میں پٹرولنگ پولیس ٹیموں نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے قانونی کارروائی کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں