سلیمانی ہیئر ڈریسر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی حلف برداری آج

سلیمانی ہیئر ڈریسر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی حلف برداری آج

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )سلیمانی ہیئر ڈریسر اینڈ بیوٹی آرٹ ایسوسی ایشن و ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری آج دن بارہ بجے المنیب میرج ہال کسوکی روڈ پر منعقدہوگی۔۔۔

 جس میں ڈاکٹر محمد یاسین انصاری اور شیخ محمد امجد صدر مرکزی انجمن تاجران ، رانا مسعود اختر اور عبدالجبار رضا مہمانان خصوصی ہوں گے ۔تقریب میں عارف حسین منہاس اور راجہ شاہد حسین نومنتخب عہدیداران سے حلف لیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں