سیالکوٹ میں غیر قانونی یوٹرن حادثات کا باعث بننے لگے

سیالکوٹ میں غیر قانونی یوٹرن حادثات کا باعث بننے لگے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )غیر قانونی یوٹرن حادثات کا باعث بننے لگے ، مختلف مقامات پر بااثر افراد نے ذاتی مفاد حاصل کرنے کیلئے غیر قانونی یوٹرن قائم کرلئے درجنوں شہری حادثات کا شکار ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سیالکوٹ کے متعدد مقامات پر دورویہ سٹرک کو کاٹ کر غیر قانونی طریقے سے یوٹرن قائم کرنے شروع کررکھے ہیں جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوارو ں کے علاوہ عام شہری حادثات کا شکار ہورہے ہیں۔ سٹرک کو عین وسط سے کاٹ کر یوٹرن بنانے والوں نے قانون کی دھجیاں اڑانا شروع کررکھی ہیں۔ یوٹرن کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ شہریوں نے غیر قانونی یوٹرن بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں