فوڈ سیفٹی ٹیموں کے حافظ آ باد میں 25 ہالز پر چھاپے

فوڈ سیفٹی ٹیموں کے حافظ آ باد میں 25 ہالز پر چھاپے

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شہر بھر میں واقع25میرج ہالز پر یکے بعد دیگرے چھاپے مارے ۔بھاری مقدار میں ممنوعہ اور زائدا لمعیاد اجزا تلف کرکے ناقص انتظامات اور سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر 1لاکھ روپے کے بھاری جرمانے عائد کرد ئیے گئے۔۔۔

گندے فریزر اور صفائی کے ناقص انتظامات تھے جبکہ پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں اورمکڑی کے جالوں کی بہتات پائی گئی، کچن میں موجود ملازمین کے میڈیکل موجود نہیں تھے ۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ صوبہ بھر میں معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں