حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن،سیمینار وآگہی واک

حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن،سیمینار وآگہی واک

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122 گوجرانوالہ نے روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں عالمی دن منایا ۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122) ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر۔۔۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 نے روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا۔ اس حوالے سے سیمینار اورآگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو حادثات میں بروقت مدد فراہم کرتے ہیں جن میں خاص طور پر ریسکیو 1122، پولیس اور میڈیکل سے وابستہ لوگ ہیں۔اس سلسلے میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے ذریعے ضلع بھر میں مختلف اداروں میں آگہی پروگرامز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ گزشتہ روزکا سیمینار بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ، سیمینار کے بعد سنٹرل ریسکیو سٹیشن سے گوندلاوالہ چوک تک آگہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں ریسکیورز، طلباء، ریسکیو رضاکار اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں عوام میں آگہی پیدا کرنے کیلئے مختلف مقامات پر پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا ریسکیو 1122 حادثات کی روک تھام کیلئے مربوط اور ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے تاکہ آنیوالے وقتوں میں روڈ ٹریفک حادثات میں کمی لاکر انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں