ناجائز منافع خور بےقابو ، انتظامیہ بےبس

ناجائز منافع خور بےقابو ، انتظامیہ بےبس

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،اوپن مارکیٹوں میں انتظامیہ گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے سامنے بے بس ہوگئے۔۔۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اوپن مارکیٹ میں کاغذی کارروائیاں کرنے میں مصروف جبکہ سبزیاں اورپھل بدستور مہنگے فروخت ہوتے رہے ،سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اوّل کی قیمت 115روپے مقر ر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹوں میں150روپے کلو تک فروخت کیا گیا،آلو کچا چھلکا درجہ دوم105کے بجائے 130، آلو کچا چھلکا درجہ سوم90کے بجائے 100،آلو شوگر فری درجہ اول 80کے بجائے 120، پیاز درجہ اول130کے بجائے 160سے 170،پیاز درجہ دوم120کے بجائے 140،پیاز درجہ سوم100کے بجائے 120،ٹماٹر درجہ اول130کے بجائے 160سے 170، لہسن دیسی415کے بجائے 500،لہسن چائنہ 610کے بجائے 650سے 670،ادرک تھائی لینڈ420کے بجائے 450،ادرک انڈونیشیا 305کے بجائے 330سے 340،ادرک چائنہ580کے بجائے 640سے 650،کھیرا فارمی88کے بجائے 90سے 95،میتھی90کے بجائے 120سے 130،بینگن43کے بجائے 60سے روپے تک فروخت ہوئے ۔ پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اوّل205کے بجائے 270سے 280،سیب گاچہ درجہ دوم115کے بجائے 190سے 200، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اوّل265کے بجائے 340سے 350، سیب کالا کولوپہاڑی درجہ دوم155کے بجائے 220سے 240، سیب کالا کولو میدانی درجہ اوّل135کے بجائے 200، کیلادرجہ اوّل درجن120کے بجائے 200، امرود درجہ اوّل135کے بجائے 150سے 160، ، انار بدانہ565کے بجائے 630سے 640،انار قندھاری280 روپے کلو فروخت ہو ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں