مسلم سٹوڈنٹس لیگ کا پارک میں القدس طلبا سیمینار

مسلم سٹوڈنٹس لیگ کا پارک میں القدس طلبا سیمینار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر ) مسلم سٹوڈنٹس لیگ کے زیر اہتمام غلام حسین پارک میں القدس طلبا سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں گوجرانوالہ کے کالجز اور یونیورسٹیز کے ہزاروں طلباء نے شرکت کی۔

 القدس طلباء سیمینار میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی طلباء تنظیموں کے رہنماؤں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے صدر انس نے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے ہماری حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ باعث تشویش ہے ۔مسئلہ فلسطین کسی ملک یا قوم کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے ۔اس کے حل کے لئے عالم اسلام کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ، گوجرانوالہ کے طلبا یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم فلسطینیوں کی آزادی کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔مسلم سٹوڈنٹس لیگ ملک بھر میں القدس طلبا سیمینار کی مہم لے کر چل رہی ہے جس کا مقصد طلبا کو مسئلہ فلسطین پر کھڑا کرنا ہے ۔ القدس طلباء سیمینار میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کے ڈویژنل صدر چودھری حمید الحسن گجر، نائب صدر چوہدری راشد علی سندھو، سینئر نائب صدر چودھری ذوالفقار علی اولکھ، عابد علی گجر، عمر طفیل گجر، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانولہ امتیاز احمد ورک، بابرورک، ڈاکٹر مصطفیٰ ججہ ڈائریکٹر ٹیلنٹ سائنس سکول سسٹم و دیگر نے خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں