مقدمہ بازی کی رنجش،3 افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مقدمہ بازی کی رنجش،3 افراد  نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مقدمہ بازی کی رنجش پر 3 افراد نے ایک شخص تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 تھانہ پھلورہ کے علاقہ چاہڑ باجوہ میں احسن علی کام کے سلسلہ میں جارہاتھا کہ مقدمہ بازی کی رنجش پر محمد انور، فرمان علی اور رحمان نے اسے راستہ میں روک کر ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں