الیکشن کا شیڈول جلدازجلد جاری کیاجائے :پیپلزپارٹی

الیکشن کا شیڈول جلدازجلد جاری کیاجائے :پیپلزپارٹی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وجود میں آئے 56سال ہوگئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی بہت کوششیں کی گئیں لیکن اس جماعت کوئی ختم نہ کر سکا۔پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے ۔ ملک بھر سے 125سیٹیں جیتنے کا دعوی کرنے والے 70سیٹیں بھی جیت جائیں تو غنیمت ہے ۔ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی پارٹی کو الیکشن میں جانے سے روکا جائے جس نے جرم کیا ہے اسے سزا دی جائے اور جو بے قصور ہیں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ۔ پیپلز پارٹی سٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں کے بعد اب جلدی سے الیکشن کا شیڈول جاری کیاجانا چاہیے ،ہر پارٹی کو آزادی ہو اس کے ساتھ وہی سلوک ہو جو دوسری پارٹی کے ساتھ ہو۔ اگر آپ پھر کوئی لاڈلہ پلس لاؤ گے تو سابقہ رزلٹ سب کے سامنے ہے ،پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتی ہے کہ الیکشن سے قبل پنجاب کی ساری بیوروکریسی کو تبدیل کیا جائے ، پیپلز پارٹی پنجاب کے ہر حلقہ سے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ نگران حکومت سے مطالبہ ہے کہ سول ہسپتال کو موجوہ جگہ پر قائم ر ہنے دیاجائے ،اس موقع پر پنجاب کے نائب صدر میاں اظہر حسن ڈار ،سٹی صدر میاں ودود حسن ڈار،سٹی جنرل سیکرٹری خالد حسین باجوہ،سابق ایم پی اے میاں سعود ڈار بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والی ثوبیہ ملک،زبیر بٹ تکہ والے ،احمد شیر باجو ہ اور نظریاتی پارٹی کے عتیق گورائیہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں