بزنس سنٹر گوجرانوالہ اور لاہور چیمبر میں باہمی تعاون سے چلنے پر اتفاق

بزنس سنٹر گوجرانوالہ اور  لاہور چیمبر میں باہمی  تعاون سے چلنے پر اتفاق

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سنٹر احمد اکرام لون نے صدرس لاہورچیمبر کاشف انور سے لاہور چیمبر میں ملاقات کی۔۔

 اور اس موقع پر بزنس سنٹر گوجرانوالہ اور لاہور چیمبر کے درمیان باہمی تعاون سے چلنے پر اتفاق کیاگیا،چیئرمین بزنس سنٹر احمد اکرام لون نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو آنیوالے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر چلنا ہو گا ،دونوں اداروں کے کاروباری تعاون سے بزنس کمیونٹی کو سیکھنے کا موقع ملے گا ، لاہور چیمبر کا وفد جلدمیڈ ان گوجرنوالہ انکلوئیر کا دورہ کرے گا تا کہ لاہور کی بزنس کمیونٹی کو ہم دکھا سکیں کہ گوجرانوالہ سینٹری،پنکھوں،سرامکس،کوکنگ وئیر اور رائس کے علاوہ کن شعبوں میں مہارت رکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں