ڈکیتی اور قتل کے 2مجرموں کو 38/38 سال قید کا حکم

ڈکیتی اور قتل کے 2مجرموں  کو 38/38 سال قید کا حکم

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل سیشن جج نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمہ میں دو مجرموں کو 38/38 سال قید کا حکم دیدیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج ندیم حیسن نے تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ کے مجرموں عامر شہزاد اور محمد سلیم کو 38/38 سال قید کا حکم سنایا ۔ عدالت نے مجرموں کو 5/5 لاکھ معاوضہ مقتولہ ثناء سلیم کے شرعی ورثا کو ادا کرنے جبکہ 50/50 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا ۔ جناح کالونی میں ملزموں نے گھر میں گھس کر ثناء سلیم کے قتل کیااور طلائی زیور اتارے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں