ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 قلعہ دیدار سنگھ کی گریڈ19میں ترقی

ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 قلعہ دیدار سنگھ کی گریڈ19میں ترقی

قلعہ دیدارسنگھ(سٹی رپورٹر )ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2قلعہ دیدار سنگھ رانا مقیم احمد خا ن کو پنجاب حکومت نے گریڈ19میں ترقی دے دی۔

 قلعہ دیدار سنگھ کی معروف شخصیات شیخ اعجاز بہلولیہ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ یعقوب بہلولیہ کے فرزند شیخ سمیع اللہ ،شیخ عثمان اصغر،شیخ احسان الہٰی ودیگر نے انہیں مبارکباد دی ، انہوں نے سکول کی تزئین وآرائش اورفلاح وبہبود کیلئے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں