سمبڑیال :اتائی کے غلط انجکشن سے خاتون جاں بحق

 سمبڑیال :اتائی کے غلط انجکشن سے خاتون جاں بحق

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے 60سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی ،اہلخانہ سراپا احتجاج بن گئے ، اتائی کلینک چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ محکمہ صحت نے کارروائی کاآغاز کردیا۔

سمبڑیال کے محلہ الیوالی کی رہائشی 60سالہ رشیدہ بی بی بخار کی دوا لینے محلہ میں قائم چاند کلینک پر گئی جہاں مشتاق چاند نامی اتائی نے غلط انجکشن لگادیا جو ری ایکشن کرگیا اوردیکھتے ہی دیکھتے خاتون کے جسم سے جلد اترنے لگی اورلمحوں میں ہی خاتون دم توڑ گئی ، اتائی کلینک چھوڑ کر فرارہوگیا ،متوفیہ کے ورثا نے اتائی کیخلاف احتجاج کیا اور کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ریحان اظہر نے رابطہ پر بتایا کہ خاتون کی موت کا سبب بننے والے اتائی ڈاکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے اورمحکمہ صحت کے پلیٹ فارم سے قانونی کارروائی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں