سینٹری ورکرز کو میڈیکل کی مفت سہولیات فراہم کر نیکا اعلان

سینٹری ورکرز کو میڈیکل کی مفت سہولیات فراہم کر نیکا اعلان

گوجرانوالہ ( سٹی رپورٹر)سینٹری ورکرز اتحاد یونین سی بی اے GWMC کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔

جس میں سینٹری ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی GWMC کے چیئرمین کاشف اسماعیل،ایم ڈی شاہدعباس جوتہ ،مسلم لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، ا میدوار ایم این اے شاہد عثمان ابراہیم، تنویر احمد امید وار ایم پی اے ، صدر آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ملک افتخار احمد تھے ۔ چیئرمین کاشف اسماعیل نے ویلکم کرسمس پروگرام میں سینٹری ورکرز اتحاد یونین کی تجویز پر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، میڈیکل کی فری سہو لیات دینے اور 4 دسمبر سے 11 دسمبر تک فری میڈیکل کیمپ کارپوریشن آفس ہال میں لگانے کا بھی اعلان کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں