کھاریاں پو لیس کی کارروائی 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا

 کھاریاں پو لیس کی کارروائی 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا

گجرات (سٹی رپورٹر)گجرات کھاریاں سرکل پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم سمیت موہری شریف میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے چار ملزم بھی گرفتار۔۔۔

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے تھانہ ککرالی کے علاقہ میں گھروں اور ڈیڑوں سے قیمتی سامان چوری کرنے والے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی سب انسپکٹر محمد اسلم اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جنہوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم بشارت حسین ولد خادم حسین کو گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں