پروفیسر شیخ عبدالرشید کی نئی کتاب گجرات میں عربی ادب کی روایت شائع ،تقریب رونمائی

پروفیسر شیخ عبدالرشید کی نئی کتاب گجرات میں عربی ادب کی روایت شائع ،تقریب رونمائی

گجرات(نامہ نگار )ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلیکیشن یونیورسٹی آف گجرات کے پروفیسر شیخ عبدالرشید کی نئی کتاب گجرات میں عربی ادب کی روایت شائع ہو گئی ہے۔۔۔

 جس میں گجرات میں عربی ادب کے حوالہ سے کام کرنے والی شخصیات کا ذکر کیا گیا ہے ان کی اس تصنیف میں 40 سے زائد ایسے مصنفین و شعرا کرام کا ذکر ہے جنہوں نے عربی ادب کے حوالے سے کام کیا ہے گزشتہ روز المیر ٹرسٹ لائبریری گجرات میں شیخ عبدالرشید کی تحریر کردہ کتاب گجرات میں عربی ادب کی روایت کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر عارف علی میر، شاہد حمید وڑائچ، ندیم اﷲ میر، اسماعیل چچی ،نومی چودھری، فاروق ریاض، ندیم اﷲ میر،  احسان فیصل کنجاہی، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ،فصیح اﷲ جرال، فیاض میر و دیگر بھی مو جود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں