سیالکوٹ:لائسنس برانچ میں بے ضابطگی ، مزید انکشافات

سیالکوٹ:لائسنس برانچ میں بے ضابطگی ، مزید انکشافات

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )گزشتہ روز لائسنس برانچ میں ہونے والی مالی بے ضابطگی پر مزید انکشافات سامنے آگئے ۔ٹریفک وارڈن وحید اشرف اور اے ایس آئی اعجاز احمد سے رشوت سے لی گئی رقم تین لاکھ 26 ہزار دو سو پچاس روپے برآمد ہوگئے ۔

 علاوہ ازیں جن لوگوں کو رشوت لیکر لائسنس جاری کئے جاتے تھے ان کی کثیر تعداد میں فائلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ انکوائری کا دائرہ کار مزید بڑھادیا گیا۔ ڈرائیور فرحان ظفر کے ایجنٹوں سے روابطہ کی بھی تصدیق ہوگئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملوث ملازمین سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انکوائری آفیسر ملک نوید ایڈیشنل ایس پی نے رشوت کے طور پر اکٹھی کی گئی رقم تین لاکھ 26 ہزار دو سو 50 روپے رقم کے علاوہ کثیر تعداد میں لائسنس کی فائلیں وحید اشرف وارڈن،اعجاز احمد اے ایس آئی سے برآمد کیں۔ جبکہ یہ فائلیں ایجنٹ حضرات سے ڈرائیور فرحان ظفر نے لی ہوئی تھیں ڈرائیور فرحان ظفر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سابق ڈی ایس پی انچارج لائسنس برانچ مقصود لون اور ڈی ایس پی مظہر فرید کے دور سے کار خاص چلا آرہا ہے فرحان ظفر موجودہ انچارج لائسنس برانچ، ڈی ایس پی شاہد محمود کا بھی کار خاص تھا اور اب تک ڈی ایس پی شاہد محمود کی تعیناتی کے دوران کثیر تعداد میں غیر قانونی طور پر ایجنٹوں کے ذریعے سے لائسنس بنوا چکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں