واسا صارفین کی تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز ، واجبات کی ادائیگی صرف 10 فیصد ، محکمہ خسارے کا شکار

واسا صارفین کی تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز ، واجبات کی ادائیگی صرف 10 فیصد ، محکمہ خسارے کا شکار

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) محکمہ واسا گوجرانوالہ کے صارفین کی تعداداڑھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی لیکن واجبات کی ادائیگی صرف 10 فیصد ہوسکی، واسا ٹیمیں نادہندگان سے 45 کروڑ روپے کی ریکوری نہ کرسکیں۔۔۔

محکمہ واسا مالی خسارے کا شکار ہوگیا ،گزشتہ روز جی ڈی اے ،واسا کی گورننگ باڈی میں محکمہ واسا گوجرانوالہ کا سالانہ2 ارب55کروڑ روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا اور واسا کو مالی خسارے سے نجات دلانے کیلئے منصوبہ جات بھی زیر غور لائے اور ریکوری ہدف کو پورا کرنے کیلئے ریکوری ٹیموں کویونیفارم اورفورس مہیا کرنے کی تجویز دی گئی، ریکوری ہدف پوراکرکے ترقیاتی فنڈز جمع کرنے کا پلان بنایا گیا لیکن واسا ڈیپارٹمنٹ کی سیوریج اور پانی کے بلوں کی مدمیں کروڑوں روپے کی ریکوری نہ ہوسکی ،محکمہ واسا نے رواں مالی سال کے دوران اڑھائی لاکھ سے زائدصارفین کی فہرست تیار کرکے ریکوری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں اورچندکمرشل صارفین کے خلاف کارروائی کرکے معمولی ریکوری کی گئی ،واسا حکام کا کہنا تھا کہ عدم ادائیگی پر سیوریج سسٹم بند اور کنکشن منقطع کئے جارہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں