قتل کے ملزم کی 8روزہ جسمانی ریمانڈکی درخواست مسترد
گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر ) سیشن کورٹ میں زیر حراست ملزم ماجد علی کے قتل کے معاملہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص ہاشم خان نے ملزم امجد حسین کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی اور تفتیشی آفیسر کو جیل میں ملزم سے تفتیش کی اجازت دیدی اور ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔