وزیرآباد:متعدد وارداتوں میں ملوث قاسمی ڈکیت گینگ گرفتار

وزیرآباد:متعدد وارداتوں میں ملوث قاسمی ڈکیت گینگ گرفتار

وزیرآباد(نا مہ نگار)پولیس تھانہ صدر کی کاروائی جی ٹی روڈ پر متعدد وارداتوں میں ملوث قاسمی ڈکیت گینگ گرفتار،ملزموں سے 12 لاکھ روپے نقدی و اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،اے ایس پی،اے ایس پی سرکل وزیرآباد محمد رضا نے اپنے آفس میں میڈیا کو بتایا کہ قاسمی ڈکیت گینگ نے جی ٹی روڈ و ملحق علاقہ جات میں وارداتوں کو معمول بنا رکھا تھا۔بینکوں سے رقوم نکلوا کر نکلنے والے تاجر ملزموں کا خصوصی ٹارگٹ ہوتے تھے ان کا تعاقب کر کے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا جاتا۔

ایس ایچ او سلمان سلیم اور انکے ساتھیوں نے مختصر وقت میں ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم 12 لاکھ روپے و ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ وزیرآباد کو امن و امان کا گہوارہ بنانا ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں