ضلعی انتظامیہ ،محکمہ زراعت کھاد مافیا کے سامنے بے بس

ضلعی انتظامیہ ،محکمہ زراعت کھاد مافیا کے سامنے بے بس

احمد نگر چٹھہ ( نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ ،محکمہ زراعت و دیگر متعلقہ اتھارٹیز کھاد مافیا کے سامنے بے بس، کھاد ڈیلرز نے مارکیٹ سے کھاد غائب کر دی۔ کسان کھاد کے لیے رل گئے ، کھاد مافیا حکومتی اقدامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے منہ مانگے دام وصول کر رہا ہے ۔

 ڈی سی وزیرآباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،یوریا کھا د کی قیمت 5 ہزار روپے فی بوری یوریا بیچ رہے ہیں کھاد ڈیلرز کو کنٹرول کرنا ضلعی انتظامیہ، محکمہ زراعت و دیگر متعلقہ اتھارٹیز کے بس سے باہر ہے جن کی کھاد چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں وہ لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں کسانوں نے ڈی سی وزیرآباد سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں