سیالکوٹ:منی پمپس پر کم پیمانہ اور زائد قیمت پرپٹرول کی فروخت
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )محکمہ سول ڈیفنس کی ملی بھگت اورغفلت کے باعث شہر اور گردونواح میں گنجان آباد جگہوں پرحفاظتی آلات کے بغیر کھلے عام کم پیمانہ اور ۔۔
زائد قیمت کے ساتھ غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور دکانوں پر کھلے عام پٹرول کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ،غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور پٹرول ایجنسیوں والے 282 روپے والا پٹرول 300 روپے فی لٹر پٹرول فروخت کرکے لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے میں مصروف ہیں جبکہ سول ڈیفنس ودیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہیں جبکہ غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور پٹرول ایجنسیوں پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی حفاظتی آلات بھی موجود نہیں ہیں ۔