گیپکوکے سیالکوٹ چیمبرکیساتھ بہترین تعلقات :انجینئرایوب
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر محمد ایوب نے کہا ہے کہ سیالکوٹ چیمبر ہی سیالکوٹ کی کاروباری برادری کی نمائندگی کا ۔۔
بہترین پلیٹ فارم ہے ،گیپکوکے سیالکوٹ کی کاروباری برادری کے ساتھ بہترین و مضبوط تعلقات ہیں۔ سیالکوٹ چیمبر نے ہمیشہ حکومتی اداروں اور کاروباری برادری کے درمیان مثالی کوآرڈینیشن اور ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پرکوشاں رہے ہیں۔ سیالکوٹ چیمبر کے اراکین کے ساتھ ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گیپکو کا شمار ملک کی بہترین ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ہوتا ہے جس کا سہرا سیالکوٹ کی کاروباری اور دیگر اچھے صارفین کے سر ہے ، چیمبر کے تعاون سے کسٹمر سروسز کو مزید بہتر بنائیں گے اور عوام الناس کے لئے آسانیاں پیدا کرینگے ۔ اجلاس کے دوران صدر چیمبرعبدالغفور ملک نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے گیپکو کی کارکردگی کو سراہا اور باہمی تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر صدر چیمبر و دیگر اراکین نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی جس پر چیف ایگزیکٹو نے پوائنٹ ٹو پوائنٹ جواب دیتے ہوئے اُن مسائل کے فوری تدارک کا حکم دیا۔