روزنامہ دنیا کی گوجرانوالہ میں اشاعت کے 11سال مکمل

روزنامہ دنیا کی گوجرانوالہ میں اشاعت کے 11سال مکمل

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)روزنامہ دنیا کی گوجرانوالہ میں اشاعت کے 11سال مکمل ہونے پر اخبار مارکیٹ میں تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا، اخبار فروش بڑی تعداد میں شریک ہو ئے ۔

اس موقع پر روزنامہ دنیا کے سرکولیشن منیجرشہزاد احمد نے اخبار فروش یونین کے صدر تنویر کمبوہ ،جنرل سیکرٹری علی حسن بھٹی، سینئر نائب صدر ظفراللہ نیازی کے ساتھ کیک کاٹا جس میں نائب صدر اصغر ، خزانچی شکیل احمد ، سینئر اخبار فروش رہنما اختر حسین قادری ، سرکولیشن اسسٹنٹ محمد اشرف ، نوید اشرف ، ڈاکٹر عبدالجبار، شوکت ڈی سی، قاضی نوید احمد ، غلام حیدر ، گلشاد احمد ، حاجی جعفر، خورشید عالم ، سلیم سٹال ، رانا امجد، زاہد غفور بھٹی اور حمزہ بھٹی سمیت و دیگر اخبار فروش موجود تھے ۔ سرکولیشن منیجر شہزاد کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم اور اخبار فروش بھائیوں کی محنت سے روزنامہ دنیا گوجرانوالہ نمبر ون اخبار بن چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں