ڈسکہ:ڈاکوئوں کا شہریوں پر تشدد،رقم و زیورات چھین لئے
ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )تھانہ سٹی ڈسکہ کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری رقم ،موبائل فونز،موٹر سائیکلوں اور قیمتی پرندوں سے محروم ہوگئے ۔
کوٹلی خانوں کا رہا ئشی ساجد مغل اپنے دوست وقاص کے ہمراہ گاؤں کی جانب آ رہاتھا کہ سٹیڈیم کے قریب 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر یر غمال بنا لیا اور نہر بی آربی کی ویران پٹڑی پرلے گئے جہاں پہلے سے موجود2نامعلوم ڈاکوؤں نے خاتون سمیت 4 افراد کو یر غمال بنا رکھا تھا جنہوں نے جاتے ہی تشدد کر کے ہزاروں روپے ، طلائی زیورات اور موبائلز فونز چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔ محمد بن قیصر کی موٹر سائیکل نمبر STM-02-8424 چونگی نمبر8،امیر حمزہ کی موٹر سائیکل نمبر ANN-2086سمبڑیال روڈ ، اعظم کی موٹر سائیکل نمبر ASD-4892گاگا ڈسکہ اور ذوالقرنین کی موٹر سائیکل نمبر STL-10-3909افشاں روڈ پر گھر کے باہر سے چور ی ہو گئی ۔ مشتاق احمد کی دکان واقع نیو کچہری روڈ ڈسکہ سے رات کو نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر 45ہزار رو پے کے قیمتی پرندے چرا کر لے گئے جبکہ مقامی وکیل محمد منور بنگلہ چوک میں واقع ڈاکخانہ بل جمع کرانے آیا تو نامعلوم جیب تراش نے قیمتی موبائل چرا لیا۔