سیالکوٹ:ماڈل ٹائون میں ترقیاتی کام جاری ، انسداد ڈینگی مہم کا آ غاز

سیالکوٹ:ماڈل ٹائون میں ترقیاتی  کام جاری ، انسداد ڈینگی مہم کا آ غاز

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )صدر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی سجاول علی وسیم نے کہا ہے کہ سوسائٹی کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ماڈل ٹاؤن اپنا گھر ہے اس کو نکھارنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں ۔۔۔

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی فیز ون اور فیز ٹو پسرور روڈ پر ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جا رہے ہیں ممبران سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں ممبران اپنے بقایا جات بروقت ادا کریں تاکہ ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جا سکے ۔ سجاول علی وسیم نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ، گھر گھر آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے جائیں گے اور سپرے بھی کیا جا ئیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں