جماعت اسلامی یوتھ نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا

جماعت اسلامی یوتھ نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام الیکشن مہم کا آغاز کردیا گیا، اس حوالے سے جی ٹی روڈ غلام حسین پارک کے باہر باقاعدہ کیمپ بھی لگایا گیا ۔۔۔

 مہمان خصوصی صوبائی جنرل سیکرٹری نصراللہ گورائیہ نے ڈور ٹو ڈورعوامی رابطے کا آغاز کیا ،اس موقع پر انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ نے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے ، ملک کے نوجوان معیشت، معاشرت، سیاست کی ابتر صورتحال اور بے راہ روی سے بیزار ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات میں 50فیصد پارٹی ٹکٹ نوجوانوں کو دیگی، 8دسمبر سے 8فروری تک پاکستان میں ، امن ، ترقی اور خوشحالی کے قیام کیلئے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔اس موقع پر صوبائی صدر یوتھ بشارت علی صدیقی ، ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی، ضلعی صدر یوتھ حافظ نعیم فہیم، امیدوار قومی اسمبلی حافظ حمید الدین اعوان ،عمر فاروق گیلانی ،سردار عبدالرزاق، حافظ فاروق ،امیدوار صوبائی اسمبلی فرقان عزیز بٹ ، خرم سلیم کھوکھر ،حاجی فیض الحق قریشی ، ضلعی نائب امیر علی رضا حسنی ودیگر بھی موجودتھے ،نصراللہ گورائیہ نے کہا کہ دوخاندانوں نے 7دفعہ حکومتیں کیں، خودخوشحال اور ملک کو بدحال کر دیا ، نوجوان 8فروری کو دوخاندانوں کے محلات کا طواف کرنے کے بجائے ان کا احتساب کرنے کو تیار ہ

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں