سول ہسپتال کے گرد لیبارٹری مالکان کی لوٹ مار ،شہری پریشان

سول ہسپتال کے گرد لیبارٹری مالکان کی لوٹ مار ،شہری پریشان

منڈیکی گورائیہ(نا مہ نگار) سول ہسپتال ڈسکہ کے ڈاکٹروں کی ملی بھگت سے سول ہسپتال کے ار دگرد قائم لیبارٹری مالکان نے مریضوں کو لوٹناشروع کردیا ۔۔۔

سول ہسپتال ڈسکہ کے ڈاکٹروں نے سول ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آنیوالے مریضوں کے ٹیسٹ کمیشن کی خاطر ار د گرد قائم لیبارٹریوں سے کروانا شروع کردئیے ہیں جس کی وجہ سے لیبارٹری مالکان ڈاکٹروں کی کمیشن کی خاطر مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹناشروع ہوگئے ہیں سول ہسپتال ڈسکہ میں تعینات کئی وارڈز بوائز اور عملہ سول ہسپتال کے ار د گرد قائم لیبارٹریوں میں بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے جو چیک اپ کیلئے آنیوالے مریضوں کو اپنی اپنی لیبارٹری جہاں پر وہ ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں ٹیسٹوں کیلئے چھوڑ آتے ہیں لیبارٹری مالکان سول ہسپتال ڈسکہ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملہ کو اپنے پاس رکھ کر انہیں تنخواہوں کیساتھ ساتھ کمیشن بھی دے رہے ہیں۔ مریضوں نے بتایاکہ سول ہسپتال ڈسکہ میں ٹیسٹوں اور ایکسرے کی سہولیات ہونے کے باوجود ہمیں باہر لیبارٹریوں پر بھیج دیاجاتا ہے تاکہ ان ڈاکٹروں اور عملہ کو کمیشن بچ سکے انتظامیہ سول ہسپتال ڈسکہ کو سب کچھ علم میں ہونے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار اد اکررہی ہے اور لیبارٹری مالکان کی سرپرستی کرنے میں مصروف ہیں مریضوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں