عوامی مینڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دینگے :مہدی حسن بھٹی

عوامی مینڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دینگے :مہدی حسن بھٹی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)پی ٹی آئی کے ضلعی قائد سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی نے سابق ناظم اور چیئرمین پریس کلب امجد پرویز چٹھہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 انتخابی مہم کے دوران ضلع بھر میں ہمیں نہ کوئی جلسہ کرنے دیا گیا اور نہ ہی انتخابی مہم چلانے دی گئی، اسکے باوجود ہم نے ریکارڈ ووٹ حاصل کرکے قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر کامیابی حاصل کی اور اب ن لیگ والے ہمارے اس عوامی مینڈیٹ کو چرانے کے چکر میں ہیں لیکن ہم عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کو کسی صورت چوری نہیں ہونے دیں گے ۔ ہم ضلع میں پہلے کی طرح تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں