ویلنٹائن ڈے کفار کی نقالی اور غیر اسلامی تہوار :عدنان اولیاسلفی

ویلنٹائن ڈے کفار کی نقالی اور  غیر اسلامی تہوار :عدنان اولیاسلفی

گوجرانوالہ ( سٹی رپورٹر ) جمعیت اہلحدیث پاکستان تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے صوبائی ناظم اطلاعات و نشریات محمد عدنان اولیاء سلفی نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے جیسی بے ہودہ سرگرمیاں اسلامی اخلاقیات کا جنازہ نکال رہی ہیں۔۔۔

 ویلنٹائن ڈے کفار کی نقالی اور غیر اسلامی تہوار ہے جس کی اسلام میں کوئی اجازت نہیں ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے ، ویلنٹائن ڈے عوام کو بے حیائی ،فحاشی اور عریانی کا راستہ دکھاتا ہے ، حیا اور ایمان میں بہت گہرا تعلق ہے ، اسلام غیر محرم کے میل ملاپ اور پیار کی پینگیں بڑھانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیتا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں